ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی اب پارٹی کو صرف توڑتی نہیں بلکہ لے کر بھاگ جاتی ہے: ادھو ٹھاکرے

بی جے پی اب پارٹی کو صرف توڑتی نہیں بلکہ لے کر بھاگ جاتی ہے: ادھو ٹھاکرے

Mon, 10 Jul 2023 10:45:53    S.O. News Service

ممبئی، 10/جولائی  (ایس او نیوز/ایجنسی) شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں کو توڑنے کی سیاست  بی جے پی کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے وہ پارٹیاں توڑتے تھے، اب وہ پارٹیوں کو لے کربھاگ جاتے ہیں۔

اپنے ہی بالا صاحب ٹھاکرے کی قائم کردہ شیو سینا اور اب شرد پوار کی قیادت میں این سی پی کے ساتھ کیا ہوا اس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کو توڑنے کی سیاست کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے وہ پارٹیاں توڑتے تھے، اب پارٹیاں لے کر بھاگ جاتے ہیں۔

یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ نے اس دعوے کو دہرایا کہ جب وہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھے، پارٹی نے انہیں باری باری ڈھائی سال کے لیے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا یقین دلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امت شاہ اپنا وعدہ پورا کرتے تو آج بی جے پی کو وزیر اعلیٰ مل جاتا۔ تاہم، بی جے پی نے شیو سینا کو دھوکا دیا جبکہ وہ اس کے سب سے پرانے ساتھی تھے۔نتیجے کے طور پر، مسٹر ٹھاکرے نے کہا،  انہوں نے 2019 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے کی تقسیم کے معاملے پر طویل مدتی حلیف بی جے پی کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے۔


Share: